فیصل آباد، مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی حامد نصیر شہید ہوگیا اور 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ ٹاؤن ڈبلیو بلاک گلی نمبر 9 میں مبینہ پولیس مقابلے میں اے ایس آئی حامد نظیر شہید ہوگیا جبکہ 3 ڈاکو سجاد، تنویر اور مبشر ہلاک ہوگئے۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ3 ڈاکو مذکورہ پتہ پر حامد نصیر نامی اے ایس آئی کے گھر ڈکیتی کی واردات کر رہے ہیں۔
پولیس کی نفری جائے واردات پر پہنچی تو ڈا کوؤ ں نے فرار ہونے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر حامد نصیر اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں ڈا کو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کیخلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی
دستیاب کریمنل ریکارڈ کے مطابق پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے وا لا ڈاکو تنویر حسین ولد محمد جہانگیر خان ساکن 648 گ ب جڑانوالہ، ڈکیتی، ڈکیتی معہ قتل، چوری اور راہزنی کے44 مقدموں میں ملوث، مطلوب اور مفرور تھا جبکہ سجاد احمد ولد جہانگیر ساکن 648 گ ب جڑانوالہ، ڈکیتی، ڈکیتی معہ قتل، چوری اور راہزنی کے 25 مقدموں میں ملوث، مطلوب اور مفرور تھا اور مبشر ولد شکور مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔
پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کے طرف سے سلیوٹ شہید کی جو موت ہے قوم کی حیات ھے
Post a Comment