کراچی سے لاپتہ 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاہور سے بازیاب بھاگ کر شادی کرلی


پولیس نے دعا زہرہ کا پتہ لگالیا ہے جو اس وقت لاہور میں موجود ہے،پولیس حکام کے مطابق دعا نے لاہورمیں نکاح کرلیا ہے۔ کراچی پولیس دعا زہرہ کے معاملے پر لاہور پولیس سے رابطے میں ہے جس نے دعا کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اسے جلد لاہور سے کراچی منتقل کیا جائیگا دعا نے ظہیر احمد نامی لڑکے سے شادی کی جو شیر شاہ لاہور کا رہائشی ہے۔ دونوں کا نکاح مزنگ روڈ پر ایک مدرسے میں ہوا۔ دعا زہرا کا نکاح نامہ سامنے آگیا جس کے مطابق نکاح 17 اپریل کو ظہیر احمد نامی نوجوان سے ہوا جس کی عمر 21 سال ہے، حق مہر 50 ہزار رکھا گیا، گواہان میں شبیر اور اصغر نامی شہری شامل ہیں جب کہ نکاح مزنگ کے رہائشی حافظ غلام مصطفی نے پڑھایا۔ دعا زہرہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے 16 اپریل کو لاپتہ ہوگئی تھیاس کیس میں کئی موڑ سامنے آئے۔ دعا زہرہ کے والدین نے کہا کہ ان کی بیٹی ساتویں جماعت کی طالبہ ہے لیکن تھانے کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بدرشکیل نے اپنی پروگریس رپورٹ میں لکھا کہ اسکول کے پرنسپل مجاہد نے بتایا کہ دعا زہرہ صرف تیسری جماعت تک زیر تعلیم رہی ہے اور وہ بھی ریگولر نہیں تھی۔ پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملی تھی جس میں لڑکی کو ایک گاڑی میں جاتے ہوئے دیکھا گیاتاہم پھر اعلیٰ حکام نے اس پروگریس رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے تھانے دار کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

0/Post a Comment/Comments