پسرور مرشدآباد قبرستان میں سیمنٹ کی بنی پکی قبر کی چاردیوار بااثر افراد کی جانب سےگرا دی گئی


پسرور مرشدآباد قبرستان میں سیمنٹ کی بنی پکی قبر کی چاردیوار بااثر افراد کی جانب سےگرا دی گئی پسرور بیٹے کی جانب سے تھانہ صدر پسرور میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی، بااثر ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق غلام آباد کے رہائشی درخواست گزار نے درخواست دی ہے کہ کچھ عرصہ قبل میری والدہ کی وفات ہو گئی تھی میں نے اپنی والدہ کی میت غلام آباد اور مرشدآباد کے مشترکہ قبرستان میں دفن کردی تھی، ملزمان کی جانب سے قبرستان میں میت دفن کرنے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا، جو سائل نے نہ دئیے تھے گزشتہ روز ملزمان نے دھمکیاں دی کے پیسے دو ورنہ قبر کو مسمار کردیں گے، پیسوں کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر بااثر ملزمان نے قبر کی چاردیواری توڑ پھوڑ دی، سائل کی جانب کے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قبر کو مسمار کرکہ قبر کی بے حرمتی کرکہ ہمارے ساتھ سخت زیادتی کی گئی ہے لہزا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

0/Post a Comment/Comments