ٹیلی نار کی سروس ملک کے متعدد حصوں میں متاثر ہوئی ہے
اگر آپ ٹیلی نار سروس استعمال کرتے ہیں اور فون پر کال یا ڈیٹا سروس استعمال کرنے سے قاصر ہیں تو آپ اکیلے نہیں درحقیقت سگنلز نہ ہونے کے مسئلے کا سامنا پاکستان کے متعدد علاقوں میں ٹیلی نار صارفین کو ہورہا ہے ٹیلی نار نے بھی مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجہ بیان کی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ٹیلی نار کمپنی نے بتایا کہ متعدد آپٹیکل فائبر کٹ جانے سے سروس متاثر ہوئی ہے پیغام میں کمپنی نے بتایا '
ہمارے سروس پرووائڈر نیٹ ورکس کے متعدد آپٹیکل فائبر کٹ جانے سے متعدد مقامات پر ہماری سروس متاثر ہوئی ہے بیان میں مزید بتایا کہ کمپنی کی جانب سے سروس کی بحالی کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین اس سے کم از کم متاثر ہوں اس بیان میں آپٹیکل فائبر کے مسئلے کی وجہ بیان نہیں کی گئی اور نہ ہی بتایا گیا کہ ملک کے کن مقامات پر صارفین اس سے متاثر ہوئے ہیں اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ سروس کی بحالی میں کتنا وقت لگ سکتا ہے مگر ٹوئٹر پر صارفین کے پیغامات سے عندیہ ملتا ہے کہ لگ بھگ پورے ملک میں سروس اس مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔
Post a Comment