ظلم کی انتہا ظالم باپ نے اپنی 5 دن کی بچی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا




بیٹی_کا_قاتل_باپ

اے درندے تیرے ہاتھ نہیں کانپے کیسے تو پھول جیسی بچی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا لعنت تیری زندگی پر 

میانوالی محلہ نورپورہ

باپ نے اپنی 5 دن کی بیٹی قتل کر دی۔

وجہ یہ تھی کہ بیٹا کیوں پیدا نہی ہوا حکومت وقت سے اپیل ہے اس کیس کے مدعی خود بنیں اس سفاک ظالم کو پھانسی پر لٹکایا جائے

سات دن کی نازک معصوم اور بندوق کی پانچ گولیاں۔۔

آج لکھنے کو نہ تو ہاتھ تیار ہیں نہ دل کی دھڑکن ساتھ دے رہی ہے۔

شاید ایک ماں کا، پورے میانوالی کا سارے پاکستان کا کُرب میں لفظوں میں ڈھال سکوں۔۔۔

سات دن قبل ایک رحمت نے ایک ظالم باپ کے گھر آنکھ کھولی۔۔۔

آپریشن تھیٹر سے نرس معصوم بچی لے کر باپ کو مبارک دیتے ھوۓ اسکے ہاتھ میں تھما دیتی ہے۔۔۔

باپ نہیں درندے نے بنا دیکھے بیڈ پہ پھینک دی۔۔۔۔

 مجھے بیٹی نہیں بیٹا چاہیے۔۔

 زخموں سے رِستےخون سے کرلاتی ہوئی ماں نے کہا، بیٹی تو روز محشر آپکو جنت میں ساتھ لے کر جاۓ گی۔ 

ظالم باپ: مجھے نہیں چاہیے۔۔

ماں: اس میں میرا کیا قصور؟ میں نےتو  نو ماں پیٹ میں رکھا۔ 

مجھے بخار ہوا۔ دوائی نہیں لی کہ بچے پہ اثر نا ہو۔۔۔

جو کھانے مجھے اچھے لگتے تھے چھوڑ دئیے تھے کہ بچے کے لئے ٹھیک نہیں۔

اٹھتے بیٹھے چلتے پھرتے احتیاط کی کہ بچے پہ اثر نہ ہو۔۔

درد سے کرلاتی رہتی تھی پر دوائی نہیں کھاتی تھی کہ بچے پہ اثر نہ ھو جاۓ۔۔

بھلا مجھے بتلاؤ تو سہی میرا قصور کہاں ہے؟؟

باپ چند منٹوں کی پیدا ہوئی بچی کو بیڈ پہ پھینک کے روم سے چلا جاتا ہے۔۔

فرشتے روۓ نہیں کُرلاۓ ہونگے جب ظالم باپ نے موقع پاتے ھوۓ پانچ گولیاں ایک معصوم کو مار دیں۔

پہلی گولی پہ بیٹی نے کہا ہو گا۔۔۔

بابا نا مارو۔۔۔ جب آپ دفتر سے تھکے آؤ گے میں آپکے شوز اتارا کروں گی۔

۔ میں آپ کے کپڑے استری کیا کروں گے۔ 

میں آپ کے انتظار میں پانی کا گلاس لیے روزانہ دروازے پہ آپکا انتظار کیا کروں گی۔

دوسری گولی پہ اٹکتی سانسوں کے ساتھ کہا ھو گا۔۔

بابا نا مارو مجھے۔۔

میری ماں مجھ سے پہلے مر جاۓ گی۔

بابا نا مارو مجھے۔۔

میرے لیے سلے چھوٹے چھوٹے کپڑے میری ماں کو پاگل کر دیں گے۔

بابا نا مارو مجھے۔۔۔

میری ماں  میرے پیدا ھونے سے پہلے میرے لیے کھلونے لائی تھی۔۔ میرے جانے کے بعد ان کھلونے کی چھن چھن تجھے بہت رلاۓ گی بابا۔

آخری گولی پہ معصوم کلی نے کہا ہو گا۔ کوئ بات نہیں بابا ۔۔۔۔میں آپکو پسند نہیں آئی، میں تو رحمت تھی شاید بوجھ لگی آپکو۔ میں آپکی خوشی میں خوش ہوں بابا۔

اس دنیا میں نا سہی اگلی دنیا میں ساتھ رکھنا بابا۔۔۔ میں تب تک جنت میں نہیں جاؤں گی جب تم آپ ساتھ نہیں ہونگے بابا۔۔۔

0/Post a Comment/Comments