پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا 30 نمازی شہید


 پشاور کے  قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 نمازی شہید جبکہ 50 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 30 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔

معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا، اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا جس نے کارروائی کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان  نے پشاور دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

0/Post a Comment/Comments