سیالکوٹ اندرون شہر کے بازاروں میں لیڈی پولیس تعینات (DPO / SKT)

 


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا معاون خصوصی وزیراعظم عثمان ڈار اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کے ہمراہ مین بازار کا دورہ انجمن تاجراں کے عہدیداروں سے ملاقات اور حصوصی انسدادِ بھکاری سکواڈ کا افتتاح کیا.

اندرون شہر بازاروں اور رش والی جگہوں پر شاپنگ کے لیے آئی خواتین کے ساتھ چوری، نوسربازی و پرس چھینے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے لیڈی پولیس آفسران پر مشتمل حصوصی سکواڈ کا افتتاح کیا . 

ایک سب انسپکٹر اور 10 لیڈی کانسٹیبلان پر مشتمل اسکواڈ تحصیل بازار، بڈھی بازار، بانو بازار و خواتین کی زیادہ آمدورفت والے دیگر بازاروں میں پیدل گشت کریں گی،  بھکاریوں کے روپ میں پھرتی ہوئی جرائم پیشہ خواتین کے خلاف کارروائی کریں گی اور بازاروں میں شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کے تحفط کو یقینی بنائیں گی. 

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا تھاکہ خواتین ملکی آبادی کا پچاس فیصد سے بھی زائد ہیں خواتین میں عدم تحفظ کے احساس کو ختم کئے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے  بازاروں میں لیڈی پولیس آفسران کو تعینات کرنے کا مقصد جرائم کی روک تھام  کے ساتھ ساتھ خواتین میں احساس تحفط اور خود اعتمادی پیدا  کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں بطور متحرک اور فعال رکن اپنا کردار ادا کر سکیں.

0/Post a Comment/Comments