چودھری آصف علی باجوہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کے لیے ڈاٸلسز مشین بطور عطیہ دینے کا اعلان کردیا
پی ٹی آٸی کے سینٸر رہنما، چیرمین آکاش کنسٹرکشن کمپنی اور معروف ٹاٶن ڈویلپر چودھری آصف علی باجوہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کے لیے ڈاٸلسز مشین بطور عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔ یہ مشین آٸیندہ 72 گھنٹوں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور میں نصب کر دی جاٸے گی۔ ان خیالات کا اظہار چودھری آصف علی باجوہ نے ایم ایس ڈاکٹر محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔
Post a Comment