ابتدائی اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کنگنی والا کی رہائشی 33 سالہ تنزیلہ زوجہ اظہر محمود جو کہ ڈسکہ تھانہ صدر کے علاقہ گاؤں بناں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ رکشہ پر جارہی تھی پٹرولنگ پولیس اکبر چوکی کے اے ایس آئی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی ہے.
ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال، ایس پی انویسٹی گیشن فاروق امجد، ڈی ایس پی ڈسکہ، پی ایف ایس اے ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہیں ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران پٹرولنگ پولیس اے ایس آئی وقاص مسعود نے اعتراف کیا ہے کہ ناکہ پر رکشہ نہ رکنے پر اس نے اپنی سرکاری رائفل سے فائر کئے تھے جس کہ زد میں آکر تنزیلہ بی بی ہلاک ہو گئی ہے تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے پٹرولنگ پولیس اے ایس آئی وقاص مسعود کو گرفتار کر کے خوالات میں بند کر دیا ہے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص مسعود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش کو مکمل کر کے ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا
ترجمان سیالکوٹ پولیس
Post a Comment