پسرور میں موسم بہار کی آمد پر 18تا23مارچ ادبی میلہ منعقد ہوگا

پسرور میں 18تا23مارچ ادبی میلہ منعقد ہوگا جس میں نامور ادیب شاعر اور دانشور شرکت کریں گے۔



پسرور: صدر سٹیزن کونسل پسرور محمد پرویز باجوہ نے کہا ہے کہ پسرور میں موسم بہار کی آمد پر 18تا23مارچ ادبی میلہ منعقد ہوگا جس میں نامور ادیب شاعر اور دانشور شرکت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ادبی میلہ میں سہ روزہ اہل قلم کانفرنس اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز دینے کی تقریبات ہوں گی۔ جن شخصیات کو ایوارڈز دیئے جائیں گے ان میں ڈاکٹر محمد افضال باجوہ (لائف اچیومنٹ ایوارڈ)، بریگیڈیئر فواد ملک،کرنل مظہر احمد چاند(ملکی دفاع)،پروفیسر نائلہ بٹ، امداد راحت(شاعری)، محمد عمر باجوہ،عرفان رشید دھیڑ،وقاص محمود چودھری (بینکنگ)،محمد بابر باجوہ(تدریس)،سید اعجاز حسین نقوی (مذہبی رواداری)،ڈی ایس پی محمد جمیل،ڈی ایس پی شیخ محمد الیاس (پولیسنگ)،پروفیسرشرجیل احمد(سائنس ایجوکیشن)،شاہجہان بھنڈر، حامد سعید بھٹی (ایجوکیشنل مینجمنٹ)، مہر محمد اشرف (تجارت)،سعدیہ اعجاز سرا ایڈووکیٹ (وکالت)،محمد یونس مغل (تدریس)، ڈاکٹراعجاز چاند مرزا(ٹیچرز ٹریننگ)،منیب ظفر باجوہ،قمر الزمان رحمانی (ذہانت)،ڈاکٹر میاں ولید (میڈیکل سائنس) اور چودھری افتخار کھوکھر (پراپرٹی بزنس) شامل ہیں۔ اس موقع پر میٹرک اور ایف ایس سی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا وطالبات کو گولڈ میڈلز اور سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔


0/Post a Comment/Comments