دیسی، بکرمی، پنجابی مہینوں کی مکمل معلومات

قیمتی معلومات....



1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)

2- بیساکھ/ویساکھ (گرم سرد، ملا جلا)

3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ)

4- ھاڑ/اساڑھ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز)

5- ساون/ساؤن (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون)

6۔ بھادوں/بھادروں (معتدل، ھلکی مون سون بارشیں)

7- اسُو/اسوج (معتدل)

8- کاتک/کَتا (ھلکی سردی)

9۔ مگھر (سرد)

10۔ پوہ (سخت سردی)

11- ماگھ/مانہہ (سخت سردی، دھند)

12- پھاگن/پھگن (کم سردی، سرد خشک ھوائیں، بہار کی آمد)


برِصغیر پاک و ھند کو یہ اعزاز حاصل ھے، کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ھے۔۔۔


 اس قدیمی کیلنڈر کا آغاز 100 سال قبل مسیح میں ھوا۔۔۔


 اس کیلنڈر کا اصل نام بِکرمی کیلنڈر ھے... 

جبکہ پنجابی کیلنڈر.... 

دیسی کیلنڈر..... 

اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ھے۔۔۔


بکرمی کیلنڈر کا آغاز 100 قبل مسیح میں اُس وقت کے ھندوستان کے ایک بادشاہ راجہ بِکرَم اجیت کے دور میں ھوا۔۔۔


 راجہ بکرم کے نام سے یہ بکرمی سال مشہور ھوا۔۔۔

اس شمسی تقویم میں سال "چیت” کے مہینے سے شروع ھوتا ھے۔۔۔


تین سو پینسٹھ (365) دنوں کے اس کیلینڈر کے 9 مہینے تیس (30) تیس دنوں کے ھوتے ھیں...... اور ایک مہینہ وساکھ اکتیس (31) دن کا ھوتا ھے، اور دو مہینے جیٹھ اور ھاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ھوتے ھیں۔۔۔


1: 14 جنوری۔۔۔ یکم ماگھ

2: 13 فروری۔۔۔ یکم پھاگن

3: 14 مارچ۔۔۔ یکم چیت

4: 14 اپریل۔۔۔ یکم بیساکھ

5: 14 مئی۔۔۔ یکم جیٹھ

6: 15 جون۔۔۔ یکم ھاڑ

7: 17 جولائی۔۔۔ یکم ساون

8: 16 اگست۔۔۔ یکم بھادروں

9 : 16 ستمبر۔۔۔ یکم اسوج

10: 17 اکتوبر۔۔۔ یکم کاتک

11: 16 نومبر۔۔۔ یکم مگھر

12: 16 دسمبر۔۔۔ یکم پوہ


بکرمی کیلنڈر (پنجابی دیسی کیلنڈر) میں ایک دن کے آٹھ پہر ھوتے ھیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ھوتا ھے..... 


ان پہروں کے نام یہ ھیں...... 


1۔ دَھمّی/نور پیر دا ویلا....

صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت.... 

2۔ دوپہر/چھاہ ویلا..... 

صبح کے 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت..... 

3۔ پیشی ویلا..... 

دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت... 

4۔ دیگر/ڈِیگر ویلا....

سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت.... 

5۔ نماشاں/شاماں ویلا.....

شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت...... 

6۔ کفتاں ویلا...... 

رات 9۔بجے سے رات 12 بجے تک کا وقت..... 

7۔ اَدھ رات ویلا.... 

رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت.... 

8۔ سرگی/اسور ویلا....

صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت... 

لفظ "ویلا” وقت کے معنوں میں برصغیر کی کئی زبانوں میں بولا جاتا ھے۔۔۔

0/Post a Comment/Comments