تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور پیرا میڈكس کی جانب سے وفاقی حکومت کا شکریہ اور واک کا انعقاد کیا گیا

پسرور( اویس راجپوت سے )

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور پیرا میڈكس کی جانب سے وفاقی حکومت کا شکریہ اور واک کا انعقاد کیا گیا


پسرور سول ہسپتال کے پیرامیڈکس سٹاف کے صدر سینئر لیب ٹیکنیشن محمّد نعیم نے پیرا میڈکس سٹاف سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہم وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں نے پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفشننل کونسل کا بل قومی اسمبلی سے پاس کرودیا ہے انکا کہنا تھا کہ اب پیرامیڈکس کی قدر  زیادہ ہو گی اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی پیرامیڈکس کا سكوپ ہوگا جبکہ پیرامیڈکس کی تنخواہ بھی اچھی کرنا ہو گی، اس موقع پر سینئر فارمیسی ٹیکنیشن رانا ظہیر ، فارمیسی ٹیکنیشن عابد ، سینئر ایکسرے ٹیکنیشن محمّد ارشد ،سینئر لیب ٹیکنیشن ساجد امین بھٹی، لیب ٹیکنیشن ذیشان علی ، لیب ٹیکنیشن آکاش عامر ، لیب ٹیکنیشن محمّد نعیم باجوہ، لیب ٹیکنیشن مستنصر ، آپٹو میٹری ٹیکنیشن وقاص سندھو ، آپٹو میٹری ٹیکنیشن کاشف باجوہ ، موجود تھے ۔۔ اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے ملازمین نے بھی واک میں شرکت کی اور پیرا میڈکس کو  مبارک باد دی واک کے احتتام پر پیرامیڈکس سٹاف کے صدر محمّد نعیم نے  پیرا میڈکس کے لیے ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا۔

0/Post a Comment/Comments