وزارت داخلہ نے پاکستان آرمز رولز 2021 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلحہ پر لگی پاپندی ختم



وزارت داخلہ نے پاکستان آرمز رولز 2021 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کی تفصیلات نادرا کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تجدید کے حصول کیلئے ممنوعہ بور فیس 8 ہزار جبکہ غیر ممنوعہ بور کی فیس 4 ہزار مقرر کردی گئی ہے۔ ممنوعہ بور لائسنس اجراء کا اختیار وزیر داخلہ کے پاس ہوگا، کم از کم 1 لاکھ سالانہ ٹیکس فائلر کی شرط لازمی جبکہ دو لائسنس حاصل کئے جا سکیں گے۔غیر ممنوعہ بور لائسنس کا اختیار سیکرٹری داخلہ کے سپرد اور کم از کم سالانہ 50 ہزار ٹیکس فائلر کی شرط لازمی ہوگی۔
وفاقی حکومت نے ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کیلئے نئے قانون کی منظوری دے دی۔ ممنوعہ بور کے لائسنس کی منظوری کے اختیارات وفاقی وزیر داخلہ اور غیر ممنوعہ بور کے لائسنس کی منظوری کے اختیارات وفاقی سیکرٹری داخلہ کے پاس ہوںگے ۔ ممنوعہ بور کے لائسنس حاصل کرنے کیلئے درخواست گزار کیلئے انکم ٹیکس فائلر اور ایک لاکھ روپے سالانہ ٹیکس دہندہ ہونا لازمی ہوگا۔ صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور گریڈ 21 کے وفاقی افسران ممنوعہ بور کے لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔ قانون کے مطابق درخواست دہندہ کو ممنوعہ بور کے 2 سے زائد لائسنس جاری نہیں کئے جائیں گے ۔ غیر ممنوعہ بور کے لائسنس کے حصول کیلئے وفاقی ملازمت اور عام شہری کی صورت میں کم از کم 50 ہزار روپے سالانہ ٹیکس ادائیگی اور انکم ٹیکس فائلر ہونے کی شرط رکھی گئی ہے ۔ ممنوعہ بور کے نئے اسلحہ لائسنس کی حکومتی فیس ساڑھے 7 ہزار اور نادرا کی فیس 3 ہزار روپے ، غیر ممنوعہ بور کے نئے اسلحہ لائسنس کی فیس 5 ہزار اور نادرا کی فیس 1500 ر وپے ہوگی۔

0/Post a Comment/Comments