سیالکوٹ ذخیرہ اندوز وں کے خلاف سپیشل برانچ کی موثر کارروائیاں ، 35کروڑ سے زائد کی گندم برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف گوداموں میں چھپائی گئی ایک لاکھ سے زیادہ گندم کی بوریا ں برآمد کر لی گئی ہیں۔ برآمد کی گئی گندم کی مالیت 35کروڑ سے زیادہ ہیں ۔ برآمد کی گئی گندم مختلف مقامات پر چھپائی گئی تھی۔ برآمد شدہ گندم تحصیل سیالکوٹ سمبڑیال پسرور روڈ ڈسکہ کے گوداموں میں چھپائی گئی تھی ۔برآمد شدہ گندم کو سرکاری گودام میں منتقل کر دیا گیا۔ ذخیرہ اندوز وں کے خلاف مقدمات درج اور بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔ چینی، آٹا اسکینڈل کے بعد حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔
Post a Comment