ٹوئٹر اپنی ٹوئٹس کے لیے ایس ایم ایس بیسڈ سسٹم کو ختم کر رہا ہے

ٹوئٹر کی سروس کو اب ٹیکسٹ میسج سے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ ٹوئٹر ٹیکسٹ میسج پر اپنی سروس کو ختم کر رہا ہے۔
ٹوئٹر کی سروس کو ٹیکسٹ میسج کے 140 کیریکٹر کی حد کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا تھا۔ پچھلے سال ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ بھی اسی ایس ایم ایس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے ہیک کیا گیا تھا، جس کے بعد کمپنی نے ٹیکسٹ میسج سروس کو کچھ علاقوں میں بند کر دیا تھا۔کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ایس ایم ایس پر اپنی سروس بند کر رہے ہیں کیونکہ ایس ایم ایس ماڈل میں کئی خرابیاں ہیں ۔کمپنی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ میں ٹوئٹر ڈاٹ کام سے لاگ ان کریں یا بہترین تجربے کے لیے موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔ایس ایم ایس پر ٹوئٹر کی سروس ابھی کچھ ممالک میں فعال ہے تاہم کمپنی نے باضابطہ طور پر نہیں بتایا کہ اسے کن ممالک میں غیر فعال اور کن ممالک میں فعال رکھا گیا ہے۔ایس ایم ایس کے ذریعے ٹوئٹر کو زیادہ لوگ استعمال نہیں کرتے لیکن یہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن، جیسا کہ کشمیر میں جاری ہے، کے دوران کافی مفید ہے۔ اس سروس کی مدد سے صارفین ٹوئٹ کر سکتے ہیں اور کچھ اکاؤنٹس کی ٹوئٹس وصول بھی کر سکتے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments