پسرورکے لئے ایک اور اعزاز فرزند پسرور کی 33 ویں کتب چھپ کرمارکیٹ آگئی
معروف صحافی، کالم نگار، مصنف اور اسلامی نظریاتی کونسل (حکومتِ پاکستان) کے رکن رانامحمد شفیق خان پسروری کی نئی اور 33ویں کتاب ::کرونا وائرس اور شرعی مسائل و تدابیر شائع ھوگئی ھے۔تقریباً تین سو صفحات پر مشتمل اس کتاب میں، عالمی موذی وبا کرونا وائرس کی شدت اور اس کے باعث پیدا ھونے والے نئے نئے مسائل کے بارے میں شرعی احکامات و ھدایات کو دلائل سے واضح کیا گیا ھے۔۔کتاب میں اس وباء سے بچنے کی احتیاطیں اور تدابیر بھی کتاب وسنت کی روشنی میں بتائی گئی ھیں اور روحانی علاج ،ادعیہ، وظائف و ادویات کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل اور جید علمائے کرام کی سفارشات بھی جمع کی گئی ھیں، اسی طرح، لاک ڈاؤن کی شرعی حیثیت، ھاتھ ملانے سے احتراز، گھروں میں نماز، گھروں میں نماز کا طریقہ، جمعہ کا توقف، گھروں میں جمعہ یا ظہر کی نماز،بیماری کا متعدی ھونا، متاثرہ میت کا غسل اورتکفین وتدفین، مخصوص لباس میں ڈاکٹروں کی نماز، تراویح کی گھروں میں ادائیگی، صف بندی میں فاصلہ، وقت سے قبل زکواۃ کی ادائیگی، مسجدحرام کی بندش اور طواف کعبہ میں رکاوٹ کی تاریخ، تاریخ میں مساجد کی بندش اور گھروں میں نماز، احتیاط و علاج توکل کے منافی نہیں، توکل کیا ھے؟، بے وقت اذانیں فقہ حنفی کی روشنی میں؟، آفات وحوادث میں رائے دینے کا حق کس کو ھے؟ جیسے کئی مسائل پر کتاب و سنت اور اجتہادِ علماء کی روشنی میں تفصیل بیان کی گئی ھے، نیز کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کس کی سازش بتائی جاتی ھے، لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں کیا کیا کرنا چاھیے؟ اور میڈیا کا کردار کیا ھونا چاھیے؟ جیسے عنوانات پر بھی مواد درج ھے۔۔کتاب معروف اشاعتی ادارے مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاھور، 106،راوی روڈ لاھور اور دیگر کتب خانوں سے مل سکے گی,ان شاءاللہ العزیز
Post a Comment